Contents

اُردو  زبان کا تعارف

1) اُردو ترک  زبان کے لفظ   "اوردو" یا   "اوردا "سے نکلا  ہے۔ جس کا مطلب  لشکر، فوج یا چھاونی ہے۔اسی سے انگریزی لفظ  Horde )جرگہ ، لشکر، گروہ(   کا ظہور ہوا ہے۔

2) اُردو  زبان ترکی ، فارسی، عربی، ہندی اور سنسکرت زبانوں کا مجموعہ ہے۔

3) اُردو پاکستان کی قومی زبان جبکہ بھارت کی 23 سرکاری زبانوں میں سے ایک ہے۔

4) اُردو پاکستان کی قومی زبان ہے۔

5) اُردو  )بولنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے(  دُنیا کی تمام زبانوں میں بیسویں نمبر پر ہے۔

6) اُردو کا لفظ سب سے پہلے بابر نے  "تزک بابری"  میں استعمال کیا ہے۔

7) مغل شہنشاہوں کے زمانے میں شاہی لشکر یا لشکر گاہ کو "اُردو معلیٰ" کہا جاتا تھا۔

8) مغل شہنشاہوں کے زمانے میں جس بازار میں فوج کے سپاہی خریدووفروخت کے لئے جاتے تھے ۔ اُسے  "اُردو بازار" کہا جاتا تھا۔

9) اُردو زبان کی سب  سے پہلی تحریر امیر خسرودہلوی  کی ملتی ہے۔ جو 653 ہجری کا زمانہ ہے۔ وہ اپنی کتاب میں اُردو کلام کو ہندی کلام کے نام سے موسوم کرتے ہیں۔

10) اُردو کے پہلے شاعر کا نام امیر خسرو ہیں۔

11) اُردو کے سب سے پہلے غزل گو شاعر ولی دکنی ہے۔

12) قران مجید کا پہلا اُردو لفظی ترجمہ شاہ رفیع الدین نے کیا۔

13) قران پاک کا اُردو میں پہلا  با محاورہ ترجمہ شاہ عبدالقادر نے کیا۔

14) اُردو نثر میں علامہ اقبال کی پہلی باقاعدہ تصنیف کا نام علم الاقتصادہے۔

15) اُردو نثر کی پہلی کتاب کا نام سب رس ہے۔

16) اُردو ناول نگاری میں مزاح نگاری کی بنیاد رتن ناتھ سر شار نے رکھی۔

17) اُردو  ادب  کا پہلا تنقید نگار مولانا الطاف حسین حالی کو کہا جاتا ہے۔

18) سب سے پہلے ہندوستان کے رابندرناتھ ٹیگور ادیب کو ادب کا نوبل انعام دیا گیا۔

19) جب کوئی شاعر اپنے کسی دوست، محبوب ہستی ، سیاسی یا مذہبی شخصیت کی وفات پر نظم میں اظہار غم کرے تو ایسی نظم کو مرثیہ کہتے ہیں۔

20)اُردو کا پہلا اخبار جام جہاں نماں تھا۔

21) جام جہاں نما ں  1822 میں شائع ہوا۔

22)جام جہاں نما ں  اُردو کا ہفت روزہ کلکتہ سے شائع ہوا۔

23) ماہنامہ مخزن 1901 میں جاری ہوا۔

24)ماہنامہ مخزن لاہور سے جاری ہوا۔

25)ناول اطالوی زبان کا لفظ ہے۔

26)ڈرامہ یونانی زبان کا لفظ ہے۔

27)غزل کے لغوی معنی ہیں عورتوں سے باتیں کرنا۔

28) قصیدہ کا پہلا شعر ، غزل کا پہلا ہم قافیہ شعر کو مطلع کہتے ہیں۔

29)"بیت الغزل " غزل کے پہلے شعر کو کہتے ہیں۔

30) مطلع کے بعدوالے شعر کو حسن مطلع کہتے ہیں۔

31) آخری شعر جس میں شاعر اپنا تخلص استعمال کرے اسے مقطع  کہتے ہیں۔ 



Contents Details