قرآن مجید باب سوم
حفاظت اور فضائل:
1)
قرآن مجید 23 سال کے عرصے میں نازل ہوا۔
2)
اللہ تعالیٰ نے انسان کی کامل رہنمائی کے لئے انبیائے کرام کو مبعوث فرمایا ۔
3)
قرآن مجید تمام سابقہ کتابوں کی تصدیق
کرتا ہے۔
4)
قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ اللہ تعالی ٰ نے لیا ہے۔
5)
رسول اللہ ﷺ کی رحلت کے بعد حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے قرآن مجید کو یکجا
کرکے محفوظ کرایا۔
6)
رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے۔ " تم میں سے بہتر وہ ہے۔ جس نے قرآن
سیکھا اور سکھایا"۔
7)
حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے عہد خلافت میں قرآن پاک کی
متعدد نقول صوبائی اور دارالحکومتوں میں بھجوائیں۔
8)
قرآن مجید کے ایک حرف کی تلاوت پر دس نیکیاں ملتی
ہیں۔
9)
قرآن مجید الہامی کتاب ہے۔
10)
قرآن مجید انسانوں کے ہدایت کا ذریعہ ہے۔
11)
حضرت محمدﷺ خاتم النبین ہیں۔
12)
ہمارے ملک میں لڑکوں کی تعلیم کے
مقابلے میں لڑکیوں کی تعلیم کا تناسب دو تہائی ہے۔
13)
قرآن مجید انسانی زندگی کے تمام پہلووں کے متعلق رہنمائی کرتی
ہے۔
اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اللہ ﷺ کی محبت اور اطاعت :
14)
رسول اللہ ﷺ مومنوں کے لئے ان کی جانوں سے زیادہ محبوب
ہیں۔
15)
اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اللہ ﷺ کی
اطاعت کرو اوراپنے اعمال ضائع نہ کرو۔
16)
" آج میں
نے تمہارے لئے دین مکمل کردیا"۔
17)
اللہ تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ دین اسلام ہے۔
18)
حضورﷺ کی مکمل اطاعت کے بغیر اعمال ضائع ہوجاتے ہیں۔
19)
آپ ﷺ تمام لوگوں کی طرف رسول
بن کر آئے۔
20)
محمد ﷺ تم میں سے کسی مرد کے
باپ نہیں۔
21)
حضورﷺ سے محبت کی عملی شکل آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہے۔
22)
مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ سے شدید محبت ہوتی ہے۔
23)
ختم نبوت کے عقیدہ کو قرآن مجید میں تقریباً 100 آیات مبارکہ
میں بیان کیا گیا ہے۔
24)
ختم نبوت کے عقیدہ کو تقریباً 210احادیث
مبارکہ میں بیان کیا
گیا ہے۔
25)
نبوت کے ایک جھوٹے دعویدار اسود
عنسی کو قتل کرنے کے لئے نبی کریم
ﷺ نے حضرت فیروز دیلمی ؓ نامی صحابی کو بھیجا تھا۔
26)
حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے
دور خلافت میں جب مسیلمہ کذاب نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا۔ تو حضرت
ابو بکرؓ نے اس کی سرکوبی کے لئے لشکر راوانہ کیا۔اور مسیلمہ کی لشکر کو شکست دی۔
جس میں تقریباً 1200 صحابہ کرام اور تابعین شہید
ہوئے۔
27)
عبدالملک بن مروان کے دور حکومت میں
نبوت کے جھوٹے دعویدار حارث دمشقی کذاب کو سزائے موت ہوئی۔
28)
حاکم عراق محمد خالد بن عبداللہ نے نبوت کے جھوٹے دعویدار مغیرہ بن سعید اور بیان بن سمعان
کو سزائے موت دی تھی۔
علم کی فرضیت وفضیلت:
29)
زمین پر انسان اللہ تعالیٰ کا خلیفہ ہے۔
30)
علم وحکمت مومن کی متاعِ گشتہ
ہے۔
31)
اللہ تعالیٰ کے بندوں میں اہل
علم والے اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہیں۔
32)
ماں کی گود سے لیکر قبر تک علم حاصل کرو۔
33)
نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ مجھے معلم
بنا کر بھیجا گیا ہے۔
34)
علم کی مجلسیں جنت کی پھلواریاں
ہیں۔
35)
انسان کو دوسری مخلوق پر فضیلت علم کی وجہ سے حاصل ہے۔
36)
علم سکھانا صدقہ ہے۔
37)
علم کے معنی ہے جاننا
38)
اللہ تعالیٰ بہت سی قوموں کو بذریعہ قرآن سربلندی عطا فرمائے
گا۔
39)
اے اللہ میں تجھ سے ایسے علم کی درخواست کرتا ہوں جو نفع دے۔
40)
انسان کی عظمت اسی میں ہے۔ کہ وہ اپنے خالق کو خوش کرے۔
41)
حضرت آدم کو ملائکہ پر فضیلت علم کی
وجہ سے ہے۔
42)
انسان زمین پر اللہ تعالیٰ کا خلیفہ اور نائب ہے۔
43)
جمعہ کے دن غسل مسنون ہے۔
44)
عیدین کے دن غسل سنت ہے۔
45)
غسل کرتے وقت پورے جسم پر تین مرتبہ پانی بہایا جائے۔
46)
پانی کا استعمال اعتدال سے کیا جائے۔
47)
نماز سے پہلے وضو فرض ہے۔
48)
وضو کے چار فرائض ہیں