نبی کریمﷺ نے فرمایا : جو شخص اللہ تعالیٰ کی راہ میں کوئی چیز خرچ کرے اس کے لئے وہ چیز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔گنا بڑھا کر لکھ دی جاتی ہے۔
ا۔ 7
ب۔ 70
ج۔ 700
د۔ 7000
نبی کریم ﷺ کے فرمان کے مطابق کیا چیز گناہوں کو ایسے مٹا دیتا ہے۔ جیسے پانی آگ کو بجھا دیتا ہے۔(جامع ترمذی : ۲۶۱۶)
ا۔ ذکر
ب۔ صدقہ
ج۔ نوافل
د۔ استغفار
2) جمعۃ المبارک کی فضیلت
نماز جمعہ ادا کی جاتی ہے۔
ا۔فجر کے وقت
ب۔ظہر کے وقت
ج۔عصر کے وقت
د۔ اس میں کوئی نہیں
اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو نمازِجمعہ کے لیے جلدی کرنے کا حکم دیا ہے۔
ا۔سورہ البقرہ میں
ب۔سورہ الِ عمران میں
ج۔ سورہ الجمعہ میں
د۔ اس میں کوئی نہیں
جمعہ کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کرنا ہے۔
ا۔فرض
ب۔واجب
ج۔سنت
د۔مستحب