1، 2، 3، 4، 5)رواداری، عَفْو درگزر اور رحم دلی، کفایت شعاری، ایفائے عہد، اسلامی آخوت ،چغل خوری
1)
واوفوا بالعھد ج ان العھد کان مسئولا◙ "اور
وعدہ پورا کرو ۔بے شک وعدے کے بارے میں پوچھا جائے گا"۔
2)
یآیھاالذین امنوا اوفو بالعقود◙ "اے ایمان والو۔ اپنے وعدوں کو پورا
کرو"۔
3)
حدیث میں منافق کی تین نشانیاں بیان کی گئی
ہے۔ ۱۔ جھوٹ بولنا ۲۔ وعدہ خلافی کرنا ۳۔ امانت میں خیانت کرنا۔
4)
ہجرت مدینہ کے بعد
آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے
مدینہ میں آباد قبائل کے ساتھ امن سلامتی کا معاہدہ کیا جسے" میثاق مدینہ" کہا
جاتا ہے۔
5)
وعدہ خلافی کرنے والے کی کوئی عبادت بھی قبول
نہیں ہوتی۔
6)
صلح حدیبہ کفار مکہ کے ساتھ کی گئی تھی۔
7)
ایفائے عہد سے معاشرے میں امن وسکون پیدا
ہوتا ہے۔
8)
دوسروں کی غلطی اور
قصور کو معاف کر دینے اور صبر کرنے کو عفودرگزر کہتے ہیں۔
9)
دوسروں کی زیادتی کو
طاقت رکھنے کے باوجود برداشت کرنا ۔"بردباری " کہلاتا
ہے۔
10)الھم انک عفو تحب العفو فاعف عنیO "اے
اللہ تو معاف کرنے والا ہے۔ تو معاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے"۔
11)آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشاد ہے۔ " پہلوان وہ نہیں جو مخالف
کو شکست دے دے۔ بلکہ پہلوان وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے آپ کو قا بو
میں رکھے"۔
12)حدیث شریف میں ہے۔ " اگر کسی نے اللہ تعالیٰ کی
رضا کے لئے کسی کو معاف کر دیا تو اللہ تعالیٰ اسے ضرور عزت دے
گا"۔
13)شیطان آگ سے پیدا کیا گیا ہے۔
14)لا اکراہ فی الدین "دین میں کوئی جبر نہیں
ہے"۔ {البقرہ}
15)عقیدے کے ماننے والوں کو دعوت دیتے وقت رواداری
کا اصول اپنانا چائیے۔
16)وجادلھم بالتی ھی احسنُ"اور ان کے ساتھ اچھے
انداز میں بحث اور گفتگو کرو" {النحل}
17)راواداری کا مطلب ہے لحاظ کرنا۔ "دین میں کوئی جبر
نہیں "۔یہ ایک قرآنی آیت ہے۔
18)حضرت خالد بن ولید نے ملک شام کو فتح کرنے کے عیسائیوں کو مکمل مذہبی آزادی
دی۔
19)حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک غیر مسلم بوڑھے بھکاری کو بھیک مانگتے دیکھ کر اسکا
وظیفہ لگا دیا۔
20)ارحموا من فی
الارض یرحمکم من فی السمآ٫ O "تم زمین والوں پر رحم کرو
آسمان والا تم پر رحم کرے گا"۔ {بخاری}
21)حدیث شریف ہے۔ "جس نے دوسروں پر رحم نہیں
کیا۔ اس پر رحم نہیں کیا جائے گا"۔
22)رحمۃ للعالمین
کا مطلب تمام جہانو ں کے لئے
رحمت
23)"تم
اہل زمین پر مہربانی کرو آسمان والا تم پر مہربانی کرے گا"۔ یہ ایک
حدیث ہے۔
24)کفایت کے معنی کافی ہونے اور شعار کے
معنی طور طریقے ہیں۔ یعنی اپنے مال ودولت کو ضرورت کے مطابق خرچ کرنا ۔
25)کلو واشربو ولا تسرفُوا "کھاو اور پیو اور فضول خرچی نہ
کرو"۔ {الاعراب}
26)فضول خرچی کو شیطان کا بھائی
قرار دیا ہے۔
27)کھاو پیو اور فضول خرچی
نہ کرو۔ یہ سوۃ الاعراب کی ایات ہے۔
رواداری کے معنی ہے ۔
ا۔پیروی کرنا
ب۔ برداشت کرنا
ج۔ معاف کرنا
دوسروں کے مذہبی عقائد جذبات اور رسم و رواج کا لحاظ رکھنا کہلاتا ہے ۔
ا۔ صبر و تحمل
ب۔ رواداری
ج۔ قناعت پسندی
نبی اکرم ﷺ کی حدمت میں عیسائیوں کا ایک وفد آیا۔
ا۔طائف سے
ب۔یمن سے
ج۔نجران سے
نبی اکرم ﷺنے نجران کے عیسائیوں کے وفد کو ٹھہرایا۔
ا۔مسجدِ نبوی میں
ب۔صحن کعبہ میں
ج۔مسجدِ قباء میں
برصغیر پاک و ہند میں مسلمانوں نے سال حکومت کی۔
ا۔پانچ سو سال
ب۔ایک ہزار سال
ج۔پندرہ سو سال
د۔ ان میں کوئی نہیں