ہاتھ بٹانا ایک ۔۔۔ہے۔
a) ضرب المثل
b)جملہ
c) محاورہ
d)کہاوت
"ناک کا بال بن جانا" اس محاورہ کا مطلب ہے؟
a) عداوت رکھنا
b)قریب ہوجانا
c) نفرت کرنا
اہم معلومات:
جملے کے دو
بڑے حصے ہوتے ہیں جن میں ایک تعلق پایا جاتا ہے جو کلام کو پورا کردیتا ہے اور
سننے والے کو کوئی کمی محسوس نہیں ہوتی ۔ اس تعلق کو "اسناد" کہتے ہیں۔
جملے میں جس شخص یا چیز کے بارے میں کچھ کہا جائے، اسے "مُسندالیہ " کہتے ہیں۔ اور جو کچھ کہا جائے ، اسے
"مُسند" کہا جاتا ہے۔
جس جملے کا مُسندالیہ اور مسند دونوں اسم
ہوں، اسے جملہ اسمیہ کہا جاتا ہے اور جس جملے کا مسندالیہ تو اسم ہو لیکن مسند میں
کوئی نہ کوئی فعل پایا جاتا ہو، اسے جملہ فعلیہ کہا جاتا ہے۔ جملہ اسمیہ کے تین
بنیادی اجزا ہوتے ہیں:
ا) مُبتدا ب) خبر ج) فعل ناقص
جیسے : جواد دیانتدار ہے۔ عدنان
محنتی ہے۔
ان جملوں میں جواد اور عدنان "مبتدا" ہیں۔ دیانت دار اور محنتی
"خبر" ہیں اور "ہے" فعل ناقص ہے۔ جملہ فعلیہ کبھی تو صرف
فاعِل اور فعل سے بنتا ہے جیسے: سارہ آئی۔
اس جملے میں"سارہ" فاعل ہے اور "آنا" اس کا فعل ہے۔ جملہ
فعلیہ کبھی فاعل ، علامتِ فاعل ، مفعول
اور تقطیع یوں ہوگی: فعل سے بنتا ہے جیسے : حرا نے سبق پڑھا۔ اس جملے کی
حرا |
فاعل |
مسندالیہ |
نے |
علامت
فاعل |
مسند |
سبق |
مفعول |
|
پڑھا |
فعل |
جملے
کے ۔۔۔۔۔۔۔۔ بڑے حصے ہوتےہیں۔
a) 2
b) 4
c) 5
d) 6
جملے میں جس شخص یا چیز کے بارے میں کچھ کہا جائے اسے ۔۔۔کہتے ہیں۔
a) مسند
b) مضاف
c) فاعل
d) مسند الیہ
جملے میں جو کچھ کہا جائے اس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔
a) فعل
b) مسند
c) مبتدا
d) مسند الیہ