"قدم اٹھانا" قواعد کی رو سے ۔۔۔۔۔۔۔۔ہے۔
a) استعارہ
b)روزمرّہ
c) محاورہ
d)کہاوت
۔۔۔۔۔۔۔نے اپنی شاعری کے ذریعے امن،محبّت اور محنت کا درس دیا ہے۔
a) احمد ندیم قاسمی
b)اسماعیل میرٹھی
c)علامہ اقبال
ایسے الفاظ جن کو زبان پر لاتے ہی ان سے متعلقہ اور بہت سے الفاظ ذہن میں آجائیں، انہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہتے ہیں۔
a) متلازم یا گروہی الفاظ
b)لازم و ملزوم الفاظ
c)لازم یا گروہی الفاظ
d)متلازم یا متشاکل الفاظ
وہ اسم جو کسی مصدر سے بنا ہو ۔۔۔۔۔۔۔کہلاتا ہے۔
a) اسم جامد
b)اسم مصدر
c)اسم مشتق
d)اسم معرفہ
کتاب لکھنے والے کو مصنف کہتے ہیں ۔اس جملے میں اسم مشتق کی نشاندہی کریں؟
a) کتاب
b)لکھنے والا
c) مصنف
d)کہتے ہیں
جنس کے لحاظ سے اسم کی اقسام۔۔۔۔۔۔۔ہیں۔
a)دو
b)تین
c) چہار
d)پانچ