کسی شخص ،جگہ یا چیز کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔
a)فعل
b)فاعل
c) ضمیر
d)اسم
وہ اسم جو خود تو کسی کلمے سے نہ بنا ہو لیکن اس سے دوسرے الفاظ بنتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہلاتا ہے۔
a) اسم مصدر
b)اسم جامد
c) اسم مشتق
d) کوئی نہیں
اسم مصدر کے آخر میں عموماً۔۔۔۔۔۔۔ آتا ہے۔
a)"با "
b)"تا"
c) "نا"
d)"سا"
مجھے آج پشاور جانا ہے ۔ اس جملے میں "جانا" قواعد کی رو سے کیا ہے۔
a) اسم جامد
b)اسم مصدر
c) اسم مشتق
d)اسم نکرہ
وہ اس جو نہ خود کسی سے بنا ہو اور نہ اس سے کوئی دوسرا اسم بن سکے ۔۔۔۔۔۔ کہلاتا ہے۔
a) اسم جامد
b)اسم مشتق
c) اسم مصدر
d)اسم نکرہ
بادل، کتاب اور روٹی کس قسم کے اسماء ہیں۔
a) اسم مشتق
b)اسم مصدر
c) اسم ضمیر
d)اسم جامد