"سبزہ اور ہریالی " قواعد کی روسے ۔۔۔۔۔۔ الفاظ ہیں ۔
a) مترادف
b) مہمل تابع
c) مہمل
d) متضاد
ایسے حُروف جو کسی لفظ سے پہلے لگائے جائیں اور اس لفظ کے معنی میں تبدیلی پیدا کردیں ۔۔۔۔۔۔ کہلاتے ہیں۔
a) لاحقے
b) سابقے
c) مہمل
d) کوئی نہیں
"خوش ادا،خوش شکل، خوش قسمت " ان الفاظ میں "خوش" ۔۔۔۔۔ ہے ۔
a) سابقہ
b) لاحقہ
c) مہمل
d) نکرہ
ایسے حُروف یا الفاظ جو کسی لفظ کے بعد لگائے جائیں اور وہ الفاظ اس لفظ کے معنی میں تبدیلی پیدا کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔ کہلاتے ہیں ۔
a) سابقے
b) لاحقے
c) مہمل
d) حروف عطف
"سوداگری، گدا گری، سپاہ گری" ان الفاظ میں لفظ "
گری" قواعد کی رو سے ۔۔۔۔۔۔ ہے ۔
a) لاحقہ
b) سابقہ
c) بے معنیٰ
d) کوئی نہیں